Sunday, April 4, 2021

Day Of The Dead BloodLine Movie Complete Story In Urdu Explaind

Day Of The Dead BloodLine Movie Complete Story In Urdu Explaind

 Day Of The Dead BloodLine Movie Complete Story In Urdu Explaind 


اسلام و علیکم ایوری ون کیسے ہے آپ سبھی امید کرتی ہو خیریت سے ہو گے ہمارا دل جب کبھی اداس ہوتا ہے یا پھر ہم بورر ہو رہے ہوتے ہے تو کچھ ایسا کرنے کو دل کرتا ہے جس سے ہم انٹرٹین ہو سکے کوئ ایسی فلم دیکھنا کا دل کرتا ہے جو بلکل پرفیکٹ ہو یعنی کی وہ تھوڑا سی ڈراونی بھی ہو اور تھوڑی سی رومنٹک بھی اور تھوڑی سی مزہ سے بھی بھرپور ہو ایسی فلم جس کے ہرسین میں اسے مزید اور دیکھنے کا دل کرے لیکن زیادہ تر ہمیں ایسی فلمیں مل نہیں پاتی اسی لیے ہم آپ سب کے سامنے ایک ایسی ہی فلم لے کر آۓ ہے جس کی کہانی اتنی اچھی ہے جو کے آپ یہاں پر پڑھ کر فوراً اسے پورا پڑھنے کا شوق رکھے گے تو چلیں چل کر اب ہم اس فلم کو جانتے ہے 


تعاف 


ہم آج جس فلم کی بات کرنے والے ہے وہ فلم 2018 میں بنائ گئ تھی جس کا نام ڈے اور دی ڈیڈ بلڈ لاۂن ہے جو کے بہت ہی زیادہ دلچسپ اور ایکشن سے بھرپور ہے جس کے ہر موڈ پر مزید دلچسپی بڑھتی ہی رہتی ہے یہ فلم ڈاریکٹر ہیکٹر ہرنانڈیز نے بنائ ہے اور اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جونٹھن سکاۂچیز اور صوفیہ سکلیٹن ہے جنہوں نے اس فلم میں بہت ہی زبردست قسم کی اکٹینگ کر کے ہر کسی کا دل جیتنے میں کامیاب ہوۓ ہے اس فلم کی کہانی اصل میں زومبیز پر بنائ گئ ہے لیکن اس کی کہانی جان کر آپ حیران بھی ہو گے اور اس فلم کو دیکھنے میں آپ کی دلچسپی بھی بڑے گی تو چلیں اب چل کر ہم اس کی کہانی جانتے ہے


کہانی 


فلم کی شروعات میں زوئ نامی لڑکی جو کے میڈیکل کالج میں رات کے وقت اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے کے لیے آئ ہوئ تھی کی وہاں کے آپریشن ٹیٹھر میں ایک لاش آئ تھی زوئ اسے حیرانگی سے دیکھ رہی تھی کی ایک شخص وہاں پر آتا ہے اور زوئ کو اس کے زخمی ہاتھ کی پٹی کرنے کو کہتا ہے 

کیونکی زوئ ڈاکٹر بننے والی تھی اس لیے وہ بھی جلدی جلدی اس شخص کی پٹی کرنے لگ جاتی ہے کیونکی پھر اسے جہاں پر پارٹی ہو رہی تھی اس روم میں جانا تھا 

کمرے میں صرف میکس اور زوئ موجود تھے تب میکس زوئ سے اپنی محبت کا اظہار کرتا ہے اور زوئ کو اپنی بازو پر لکھے نام جو کے زوئ کا ہی تھا دیکھتا ہے کی دیکھو میں تم سے کتنی محبت کرتا ہو 

اس حرکت پر زوئ غصے سے وہاں سے جانے لگی ہوتی ہے کی میکس زبردستی زوئ کو زمین پر گرہ بتمیزی کرنے لگ جاتا ہے زوئ زور زور سے چلا کر مدد مانگی ہے لیکن وہاں پر کوئ بھی موجود نہیں تھا تبھی وہی لاش اٹھ جاتی ہے اور میکس کو کاٹ لیتی ہے زوئ یہ دیکھ خوف سے بھاگ کر اپنے دوستوں کے پاس جاتی ہے اور لاش کے بارے میں بتانے ہی والی ہوتی ہے کی اتنے میں بہت سارے زومبیز وہاں پرآ جاتے ہے اور سبھی کو کھانے لگ جاتے ہے 

زوئ بامشکل کھڑکی میں سے باہر نکل جاتی ہے سارے شہر میں زومبیز ہی زومبیز تھے 

زوئ فوجیوں کے پاس چلی جاتی ہےجہاں پر انہوں نے ایک جگہ کو سیف کر جےرکھا تھے اور وہاں پر زندہ انسان رہنے لگ جاتے ہے 

اس بات کو پانچ سال گزر چکے تھے زوئ ہر کسی کا علاج کرتی اگر کوئ بیمار پڑ جاتا ہے  تب زوئ نے بتایا کی ہمیں دواۂوں کی ضرورت ہے 

زوئ اور فوجی اسی جگہ چلے جاتے ہے جہاں پر زوئ پڑھتی تھی وہاں پر پہلے تو کوئ زومبی نہیں دیکھتا لیکن پھر اچانک سے میکس زوئ کو اکیلا دیکھ اس پر حملہ کر دیتا ہے زوئ اپنے بچاۂو کے لیے اسے گولی مارتی ہے جس کے شور کی وجہ سے باقی زومبیز بھی آ جاتے ہے بامشکل سبھی گاڑی میں بیٹھ کر واپس کیمپ چلے جاتے ہے 

اور ان کی گاڑی کے نیچے چمٹ کر وہ ان کے کمیپ میں آ جاتا ہے وہاں پر بچے کھیل رہے تھے کی بال پاس جھاڑیوں میں چلی جاتی ہے اور وہاں پر ایک بچہ بال لینے جاتا ہے جسے میکس کھا لیتا ہے اور پھر وینٹلیٹر کے ذریعے اس جگہ میں گھوم کر زوئ کو ڈھونڈھنے لگ جاتا ہے 

میکس زومبی بن چکا تھا لیکن اسے اپنی محبت ابھی تک یاد تھی 

میکس نیچے دیکھتا ہے تو زوئ اپنے دوست سے باتیں کر رہی تھی باتیں کرنے کے بعد اس کا دوست وہاں سے چلا جاتا ہے اور میکس نیچے اتر کر زوئ کا نام لیتا ہے 

زوئ پیچھے مڑ کر دیکھتی ہے تو میکس کھڑا تھا زوئ یہ ابھی تک نہیں جان پائ تھی کی وہ میکس ہے کیونکی زومبی بننے کے بعد میکس کی حالت کافی بیگھڑ چکی تھی

زوئ اس خوف سے بھاگنے لگ جاتی ہے کی ہمارے کیمپ میں زومبیز آ چکے ہے اور الارم کو اون کر دیتی ہے بس سے سبھی الرٹ ہو کر زوئ کی طرف بھاگکر آنے لگ جاتے ہے 


تب تک زوئ کو میکس پکڑ لیتا ہے اور اپنی بازو دیکھتا ہے جہاں پر ابھی تک زوئ کا نام لکھا ہوا تھا 

زوئ حیران رہ جاتی ہے اور پھر میکس زوئ کا نام لیتا ہے جس پر زوئ حیرات میں پڑ جاتی ہے 

زوئ کے فرینڈ تب تک وہاں پر آ جاتے ہے اور میکس کو مارنے لگے ہوتے ہے لیکن زوئ چیخ کر کہنے لگ جاتی ہے اسے مارنا مت اسے زندہ پکڑوں 


زوئ کے کہنے پر وہ اسے زندہ پکڑ کر زنجیروں کے ساتھ باندھ دیتے ہے زوئ میکس کی بازو سے اس کا خون نکل کر چیک کرنے لگ جاتی ہے کی اس کے خون میں ایسی کونسی خاص بات ہے جس کی وجہ سے یہ باقی سبھی زومبیز سے الگ ہے 


اینڈنگ

Day Of The Dead BloodLine Movie Complete Story In Urdu Explaind



اتنے میں زوئ کی فرینڈ آ کر میکس کے قریب اسے باتیں سنانے لگ جاتی ہے میکس غصے سے زوئ کے فرینڈ کے بال پکڑ لیتا ہے جس پر وہ چلانے لگ جاتی ہے اور آہستہ سے وہ اس کی جیب میں سے چابی نکال لیتا ہے زوئ جلدی سے آ کر میکس کو کہتی ہے پلیز اسے چھوڑ دو تو زوئ کی بات مان وہ زوئ کی دوست کے بال چھوڑ دیتا ہے 

زوئ میکس کے خون سے انٹی باۂیوٹک بنا لیتی ہے اب اسے آزاما تھا ک زومبی پر کی وہ ٹھیک ہو پاۓ گا کے نہیں 

اور گیٹ کے باہر جو اتنے زیادہ زومبیز دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہے تھے تھوڑا سا گیٹ کھول کر ایک زومبی کو اندر لانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن سبھی زومبیز اندر آ جاتے ہے اور سبھی لوگوں کو کھانے لگ جاتے ہے


زوئ جلدی سے انجیکشنز کو لیے جانے لگ جاتی ہے کی راستے میں میکس کھڑا تھا اور زوئ کو پکڑ کر اس سے کہتا ہے تم صرف میری ہو اور اسے کاٹنے کی کوشش کرتا ہے تاکے وہ بھی زومبی بن جاۓ

 زوئ جلدی سے میکس کو ٹانگ مار وہاں سے بھاگنے لگ جاتی ہے اور میکس بھی پیچھے لگ جاتا ہے اور وہ نرسری میں چلی جاتی ہے اور وہاں پر موجود مٹی میں چھپ جاتی ہے اور جب میکس وہاں سے گزرتا ہے تو زوئ اس کی گردن کاٹ دیتی ہے اور میکس وہی پر مر جاتا ہے 

اور دوسری جانب سارا کیمپ اب زومبی بن چکا تھا زوئ اکیلی وہی انجیکشنز لے کر باۂیک پر چلی جاتی ہے اور فلم یہی پر ہی ختم ہو جاتی ہے اس فلم کوجب آپ دیکھیں گے تو بہت بہت مزہ آۓ گا آپ کو کیونکی اس کے سینز بہت دلچسپ ہے 


دلچسپ بات 


ڈے اور دی ڈیڈ پہلے بھی دو مرتبہ بنائ گی تھی پہلی 1979 کو اور دوسری 2008 اور سب کی کہانی بھی الگ الگ تھی تب ہی اس فلم کے ڈاۂریکٹر نے سوچا کی اب کی مرتبہ کچھ ایسی چیز بھی ڈالی جاۓ جس سے اس فلم میں مزہ دوگناہ ہو جاۓ کیونکی پہلے دو پارٹ صرف ڈروانے تھے اور اب کی مرتبہ ڈروانی اور رومنٹک دونوں کو ملا کر ایک بلکل پرفیکٹ فلم کو بنایا کیونکی اس میں یہ بات مجھے بہت اچھی لگی کی اس میں سچی محبت کے بارے میں دیکھایا گیا ہے 

میکس زومبی بننے کے بعد میں اپنے دل میں بسی زوئ کی محبت کو نہیں بھولا پایا اور صرف اسکے دل میں موجود محبت کی ہی وجہ سے وہ ایک جینیس زومبی بن چکا تھا


کاسٹنگ 


جونٹھن سکاۂچیز ۔ ان کے اس فلم میں میکس نامی نام سے کردار تھا جو کے زوئ یعنی کی اس فلم کی ہروۂن سے محبت کرتا تھا لیکن زومبی بن جانے کی وجہ سے وہ زوئ کو تب حاصل نا کر سکا اور پھر پانچ سال کے بعد وہ پھر سے زوئ کو پانے کے لیے اس کے کیمپ میں آ جاتا ہے 


صوفیہ سکلیٹن ۔ ان کا اس فلم میں زوئ نامی نام سے کردار تھا جو کے ایک بہادر لڑکی تھی اور ڈاکٹر بننے والی تھی لیکن زومبیز آ جانے کی وجہ سے وہ اپنا خواب پورا نا کر سکی زوئ میکس کو بلکل پسند نہیں کرتی تھی لیکن میکس نے زومبی بننے کے بعد بھی زوئ کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا تھا 


باقی بھی اس فلم میں بہت سے ایکٹر تھے جنہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے لیکن جونٹھن اور صوفیہ نے بہت اچھا اور مرکزی کردار ادا کیا ہے کیونکی پوری فلم انہیں پر ہی تھی 


تو آج کے لیے اتنا آپ سبھی سے دوبارہ سے ملاقات ہو گی اگلی صبح


No comments:

Post a Comment

Subscribe For E.Book

Comments

Contact Us

Name

Email *

Message *